Occupy Movement goes to Pakistan! (10/22 in Karachi)

سرمایہ مخالف تحریک کراچی
وال اسٹریٹ دھرنے کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی
Anti-Capitalism Movement / In Solidarity with Wall Street Occupiers
اکتوبر 18 2011
پریس ریلیز
وال اسٹریٹ دھرنے سے یکجہتی اور سرمایہ داری کے خلاف احتجاج ۲۲ اکتوبر بروز ہفتہ کراچی پریس کلب پر ہو گا
سرمایہ مخالف تحریک کراچی کا قیام
وال اسٹریٹ دھرنے کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کے لیے کراچی کی مختلف سیاسی و طلبہ تنظیموں کا ایک اجلاس پی ایم اے ہاﺅ س کراچی میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں وال اسٹریٹ دھرنا دینے والے نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سرمایہ داری نظام اور اسکی لوٹ کھسوٹ کے خلاف ابھرنے والی عالمگیر تحریک کو سراہا گیا۔ اس اجلاس میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انٹرنیشنل سوشلسٹ پاکستان، نیٹ ورک فار وومن، کراچی یونیورسٹی، آغا خان یونیورسٹی، سی بی ایم، آئی بی ایم اور دیگر تعلیمی ادروں سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں اور اساتذہ اور محنت کشوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وال اسٹریٹ دھرنوں کی طرز پر کراچی میں بھی سرمایہ داروں کی لوٹ مار، مہنگائی، بے روزگاری، مہنگی تعلیم و صحت، مہنگی بجلی، گیس اور مقامی و ملٹی نیشنل کمپنیوں اور بنکوں کی منافع خوری کے خلاف آگاہی و احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے۔ اس سلسلے میں کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تو شہر بھر کے تعلیمی اداروں اور مزدورتنظیموں سے رابطہ کر کے انہیں سرمایہ مخالف تحریک کا حصہ بنائیں گی۔ اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لیکچرز، فلموں کے زریعے پاکستان میں سرمایہ داری کے ظلم و ستم، فوجی آپریشنوں ، مظلوم قومیتوں پر ظلم و جبر کے خلاف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں طے ہوا کہ ہفتہ ۲۲ اکتوبر کو سہہ پہر ۳ بجے کراچی پریس کلب پر پہلا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں شہر بھر میں وال اسٹریٹ دھرنے کی حمایت کرنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
جاری کردہ
(نغمہ شیخ)
برائے سرمایہ مخالف تحریک، کراچی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s